عامر جمال کی نومولود بچی انتقال کر گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کر گئی۔ یہ افسوسناک خبر انہوں نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی، جہاں ایک تصویر میں وہ ننھی بچی کا ہاتھ تھامے دکھائی دیتے ہیں۔

latest urdu news

عامر جمال نے پوسٹ میں لکھا اللہ کی طرف سے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ جانا ہے۔ میری ننھی شہزادی، میں تمہیں زیادہ دیر سنبھال نہ سکا، ماں اور بابا تمہیں بہت یاد کریں گے۔ اللہ تمہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

بچی کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم خبر کے بعد کرکٹ برادری، مداحوں اور معروف شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

29 سالہ عامر جمال نے اپریل 2019 میں شادی کی تھی، اور اس ذاتی سانحے نے ان کے چاہنے والوں کو شدید رنجیدہ کر دیا ہے۔

عامر جمال نے ستمبر 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور اپنی رفتار اور جارحانہ باؤلنگ کی وجہ سے جلد ہی پہچان حاصل کر لی۔

دسمبر 2023 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر 6 وکٹیں حاصل کر کے زبردست آغاز کیا۔ سڈنی ٹیسٹ میں ان کی 82 رنز کی جارحانہ اننگز بھی یادگار رہی، جس میں انہوں نے ناتھن لیون کو سوئچ ہٹ پر چھکا بھی مارا۔ وہ عمران خان کے بعد واحد پاکستانی بنے جنہوں نے ایک ہی ٹیسٹ میں 80+ رنز بنائے اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔

عامر جمال کے مداح اس وقت ان کے ساتھ دلی تعزیت اور صبر کی دعائیں کر رہے ہیں۔ یہ دکھ بھری گھڑی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پاکستانی کرکٹ کے تمام حلقوں کے لیے ایک غم ناک لمحہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter