پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی شاندار 7 وکٹیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: جنوبی افریقا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز 333 رنز پر سمٹ گئی۔

پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا، جہاں سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، سعود شکیل نے نصف سنچری مکمل کی جبکہ آغا سلمان 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل بھی 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

latest urdu news

شاہین آفریدی، ساجد خان اور آصف آفریدی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور تینوں کی وکٹیں اسپنر کیشوو مہاراج کے حصے میں گئیں، جب کہ نعمان علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، دو وکٹیں سائمن ہارمر اور ایک وکٹ کاگیسو ربادا نے حاصل کی۔

پنڈی ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل مکمل، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے

یاد رہے کہ پہلے روز پاکستان کے کپتان شان مسعود نے 87 اور عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک-صفر کی برتری حاصل ہے، اس سے قبل لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter