دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اور بالی وڈ کے تینوں بڑے خانز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی حالیہ ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
شائقین اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس ملاقات کے پیچھے کسی ممکنہ کولیب یا پروجیکٹ کی تیاری ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ریاض میں ہونے والی ایک سرکاری یا فلمی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں عالمی، عرب اور جنوبی ایشیائی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات موجود تھیں۔
مسٹر بیسٹ کی ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت، مداح پرجوش
بتایا جا رہا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں مسٹر بیسٹ نے تینوں خانز سے مختلف فنکارانہ، تخلیقی اور ڈیجیٹل موضوعات پر بات چیت کی۔
ملاقات کے فوراً بعد عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس ممکنہ تعاون کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
کئی صارفین نے قیاس آرائیاں کیں کہ شاید مسٹر بیسٹ بالی وڈ خانز کے ساتھ اپنے چینل کے لیے خصوصی ویڈیو یا کسی بڑی فلم یا سیریز میں شرکت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔