اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہم سے ہمارا مینڈیٹ چھین لے گا تو یہ اُس کی خام خیالی ہوگی، اسد قیصر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور — پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چیلنج کرنا کسی کی خام خیالی ہے، کیونکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین و قانون کے عین مطابق ہوا ہے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ صوبے کا ہر بچہ جانتا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب قانون اور آئین کے تحت ہوا، اور یہ عمل براہ راست لائیو نشریات میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ اُن کے مطابق انتخابی عمل میں شفافیت کی کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیاسی روایات کا احترام کیا ہے اور اپوزیشن سے رابطہ بھی کیا، کیونکہ خیبرپختونخوا میں سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کو راستہ دینے کی روایت موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ تمام سیاسی قوتیں مل کر چلیں، لیکن اگر کسی کو یہ گمان ہے کہ وہ دھونس یا سازش سے ہمارا مینڈیٹ چھین لے گا، تو یہ ممکن نہیں۔

اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو 90 ووٹ ملے، جو ثابت کرتا ہے کہ پارٹی میں مکمل اتحاد ہے۔ انہوں نے اعتماد سے کہا کہ جتنی بھی سازشیں کرلی جائیں، عمران خان کے کسی رکن اسمبلی کو توڑا نہیں جا سکتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter