پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 4654 پوائنٹس کی کمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ آج 100 انڈیکس میں 4654 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 158443 پوائنٹس پر بند ہوا۔

latest urdu news

گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی مارکیٹ مسلسل منفی رجحان کا شکار رہی، جس کے دوران چار دن میں 100 انڈیکس ساڑھے 4 ہزار پوائنٹس سے زائد گر چکا ہے۔ اسی عرصے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 600 ارب روپے کی کمی دیکھی گئی۔

آج کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس میں 2972 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جو کاروبار کے دوران بڑھتے ہوئے 5028 پوائنٹس تک جا پہنچی۔ اس بھاری مندی کے اثرات سے سرمایہ کاروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

آج مارکیٹ میں 1.36 ارب شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت تقریباً 62 ارب روپے رہی۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق حالیہ مندی کی وجوہات میں سیاسی غیر یقینی صورتحال، بلند مہنگائی، کمزور روپے، اور معاشی اصلاحات میں سست روی شامل ہیں۔ سرمایہ کار اب محتاط ہو چکے ہیں اور مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں۔

اس مسلسل مندی نے چھوٹے سرمایہ کاروں کو خاصا متاثر کیا ہے، جو مارکیٹ میں استحکام کی امید لگائے بیٹھے تھے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی، تو یہ سرمایہ کاری کے ماحول پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور اعتماد کی مزید کمی کا باعث بنے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter