16
ملک میں سیمنٹ خریدنے والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو تعمیراتی شعبے کے لیے خوش آئند ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 9 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1372 روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.64 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 1381 روپے تھی۔
اسی طرح جنوبی شہروں میں بھی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے رہی، جو کہ گزشتہ ہفتے کی قیمت 1449 روپے کے مقابلے میں 0.58 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
قیمتوں میں اس کمی سے مکانات، پلازہ، اور دیگر تعمیراتی منصوبے شروع کرنے والے افراد کو ریلیف ملے گا، اور توقع ہے کہ اس سے تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔