امیر بلاج قتل کیس ، طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امیر بلاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

latest urdu news

سی سی ڈی رحیم یار خان کے مطابق واقعہ تھانہ کوٹ سبزل کے علاقے میں پیش آیا جہاں طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس دوران ملزم کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے اسے چھڑانے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ ملزم کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

امیر بالاج قتل کیس: مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار، لاہور منتقل

واقعے میں پولیس کانسٹیبل نور حسن زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے، اور حملے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter