محکمہ پولیس گجرات میں ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ پولیس گجرات کی جانب سے مدتِ ملازمت مکمل کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاران کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رانا عمر فاروق نے کی، جبکہ دیگر اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

latest urdu news

تقریب میں سب انسپکٹر اعجاز احمد، کنسٹیبل تنویر، کنسٹیبل نعیم اللہ خان اور کنسٹیبل ذوالفقار حیدر کو ان کی طویل اور مثالی خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان افسران نے اپنی بھرپور محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ لگن سے محکمہ پولیس میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکاروں کو پھولوں کے ہار، اعزازی شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب کے شرکاء نے تالیاں بجا کر ان کے اعزاز میں خراجِ تحسین پیش کیا، جب کہ ریٹائرڈ افسران نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پولیس کے ساتھ گزرا ہوا وقت ان کی زندگی کا قیمتی اور فخر سے بھرپور حصہ رہا۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں، افسران اور خاص طور پر ڈی پی او گجرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنی عزت افزائی کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter