رواں سال کا پہلا سپر مون آج آسمان پر، چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں آج 7 اکتوبر کو سال 2025 کا پہلا سپر مون آسمان پر دیکھا جا رہا ہے۔ خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق اس سال مجموعی طور پر تین سپر مونز نظر آئیں گے، جن میں سے پہلا آج کی رات کو ظاہر ہوا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون وہ مرحلہ ہوتا ہے جب چاند اپنی گردش کے دوران زمین کے سب سے قریب آ جاتا ہے۔ اس وقت چاند نہ صرف معمول سے بڑا نظر آتا ہے بلکہ اس کی روشنی بھی زیادہ چمکدار محسوس ہوتی ہے۔ آج کا سپر مون زمین سے تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار 599 میل کے فاصلے پر ہے، جو عام چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے رہا ہے۔

latest urdu news

یہ سپر مون شام 8 بج کر 47 منٹ پر آسمان پر نمودار ہوا اور سورج طلوع ہونے سے کچھ دیر قبل تک دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ اس دلکش قدرتی منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

رواں سال کا سب سے بڑا سپر مون 5 نومبر کو متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔ اس کے بعد تیسرا اور آخری سپر مون 5 دسمبر کو آسمان پر نمودار ہوگا۔

لوئس ویٹون کا آٹو رکشہ بیگ: فیشن میں ایشیائی رنگوں کا انوکھا امتزاج

ماہرین کے مطابق سپر مون ایک عام فلکیاتی مظہر ہے جو زمین اور چاند کے درمیان فاصلے میں کمی کے باعث پیدا ہوتا ہے۔ یہ منظر نہ صرف سائنسی اہمیت رکھتا ہے بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter