منگلا ڈیم کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی شرکت میں منعقدہ اجلاس میں دریائے جہلم اور منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے بریفنگ دی کہ ڈیم کی صورتحال مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے اور فی الحال کسی قسم کا فوری سیلابی خطرہ موجود نہیں۔

latest urdu news

ڈی سی میر رضا اوزگن نے کہا کہ منگلا ڈیم کی صورتحال پر ہماری مکمل توجہ ہے، شہری کسی بھی افواہ یا غیر مصدقہ خبر پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہیں اور حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

منگلا ڈیم بھرنے کے قریب، دریائے جہلم میں شدید سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

اجلاس میں ریسکیو 1122، محکمہ انہار اور دیگر امدادی اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے، جنہیں ہدایت کی گئی کہ وہ شہریوں کو معتبر اور سرکاری ذرائع کے ذریعے ہر لمحہ درست اور تازہ ترین معلومات فراہم کرتے رہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام کو یقین دلایا کہ تمام احتیاطی اقدامات جاری ہیں اور شہری بلاوجہ کسی خوف یا افواہ کے زیر اثر نہ آئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter