پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید پشاور سے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو پشاور کینٹ کے علاقے سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پارٹی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مصروف شاہراہ پر دو گاڑیوں نے روکا اور زبردستی اٹھا کر لے جایا گیا۔

latest urdu news

شیخ وقاص نے "X” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا، "صنم جاوید کو کچھ دیر پہلے پشاور کی ایک مصروف شاہراہ سے اغوا کیا گیا، ان کی گاڑی کا راستہ دو گاڑیوں نے روکا، انہیں زبردستی گاڑی سے نکالا گیا اور دوستوں کے سامنے لے جایا گیا۔”

سینئر صحافی عمران ریاض خان نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صنم جاوید کو پشاور کینٹ سے "نامعلوم افراد” نے اٹھایا۔ ان کے مطابق دو ویگو گاڑیاں کارروائی میں شامل تھیں، اور موقع پر کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔

لاہور: پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی، ہائیکورٹ کا فیصلہ

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ صنم جاوید کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم، ویب سائٹ "آزاد اردو” کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں ممکنہ طور پر پرتشدد واقعات سے متعلق کیس میں حراست میں لیا ہے۔ ان پر سنگین الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید بھی پہلے ہی گرفتار ہو چکی ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔ اس خاندان پر پہلے بھی سیاسی سرگرمیوں کے باعث قانونی دباؤ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter