لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 1 سال سے فتنہ پارٹی جلسے اور احتجاج کی گیم کھیل رہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا اپنے ایک بیان میں یہ کہنا تھا کہ جلسہ ہو رہا ہے، جلسہ ملتوی ہو گیا ہے، وہ آرہا ہے؟ تعمیری سیاست، تنقید برائے اصلاح جیسی جمہوری روایات سے انکا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔
عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ 1 سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ اور احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے، جو شرانگیزی آپ پریس کانفرنسز اور سوشل میڈیا کے ذریعے سے پھیلاتے ہیں، وہی شرانگیزی جلسے میں بھی پھیلانی تھی۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا یہ کہنا تھا کہ سیاسی لوگ پرامن جدوجہد کرتے جبکہ غیر سیاسی لوگ عوام میں افراتفری پھیلانے کو کوشش کا نام دیتے ہیں۔
عظمی بخاری کا یہ کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے کوچ کی حقیقت جان چکا ہے، اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے مخلص ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا یہ کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشتگرد پرامن ہوتے نہ ہی ان میں اخلاقیات ہوتی ہیں بلکہ شدت پسندی کا آخری درجہ ہوتے ہیں۔
عظمی بخاری کا مزید یہ کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے ہر سیاسی لیڈر اور اداروں کے سربراہان کے خلاف پراپیگنڈا چلانے والے کہتے ہیں، ہم پرامن لوگ ہیں، 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے، شہیدوں کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے کہتے ہم پرامن لوگ ہیں، 9 مئی کے ہر اک کردار کو کٹہرے میں لانے کا وقت آن پہنچا ہے۔