سیکیورٹی روٹس توڑنے کا کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی جانب سے ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت کی گئی۔

latest urdu news

دوران سماعت پراسیکیوٹر راجا نوید نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے انٹرنیشنل ٹیموں کی سکیورٹی کو خطرہ پہنچایا، دونوں ملزمان کی ویڈیو کا فارنزک کرانا ضروری ہے اور ان کے ساتھ موجود 2 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ہادی علی کی ہاتھا پائی ایک شخص کیساتھ ہوئی جو وردی میں نہیں تھا، سادہ لباس میں موجود افراد کو طاقتور کیا جارہا ہے۔

اسکے بعد عدالت کی جانب سے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کا 3 روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایمان مزاری اور ان کےخاوند کی جانب سے انگلینڈ ٹیم کے لیے لگائے گئے روٹ کو توڑنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر ایمان کے شوہر اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جب کہ اسکے بعدپولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

News Alert Urdu