11
جاپان میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے جاپان فاؤنڈیشن نے خوشخبری سناتے ہوئے بیسک جاپانی زبان کا ٹیسٹ متعارف کروا دیا ہے۔
یہ ٹیسٹ اسلام آباد میں ایس کانز اسکول آف اکاؤنٹنسی ایف ایٹ مرکز میں منعقد ہوگا، جس کی تاریخیں 11 اکتوبر، یکم نومبر اور 8 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہیں۔ ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ 500 امیدواروں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
امریکا کی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونے کا خدشہ
اس ٹیسٹ کا مقصد امیدواروں کی جاپانی زبان میں بنیادی ابلاغی صلاحیت جانچنا ہے اور جاپان کی حکومت نے اسے سپیسفائیڈ اسکلڈ ورکر پروگرام میں شمولیت کے لیے لازمی قرار دیا ہے۔
یہ اقدام پاکستانیوں کو جاپان میں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔