بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی دوا ساز فیکٹری میں دھماکا۔
بھارتی میڈیا کیمطابق ریاست آندھرا پردیش میں دوا ساز فیکٹری میں دھماکا ہوا جسکے نتیجے میں 17 ورکر ہلاک ہوگئے۔
دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کیمطابق دوا ساز فیکٹری میں دھماکہ کیمیکل ری ایکٹر میں آگ لگنے سے ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیمیکل ری ایکٹر میں دھماکا لنچ کے وقت ہوا۔
رپورٹ کیمطابق دھماکے کی وجہ سے 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کیجانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اناکاپلی ضلع میں ساہتیہ کے ایک دوا ساز پلانٹ میں آگ لگ گئی تھی جس میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔