کرم میں امن و امان کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا کہ ضلع کرم میں امن و امان کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علاقے کے راستے کھولنے کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی، 2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ ہوگا جس میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

latest urdu news

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پختونخوا کے حکم پر پاراچنار میں ادویات اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل جاری ہے جب کہ درجنوں مریضوں کو علاج کے لیے پشاور پہنچایا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا جاری ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوہ ہمالیہ کا پگھلنا نئی نسل کیلئے خطرہ ہے، جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں ہمارے بڑوں نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کو اس انداز میں نہیں سمجھا، جس طرح سمجھا جانا چاہیے تھا۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter