صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوجی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ’’کھلی دہشت گردی‘‘ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ اس وقت قحط، بھوک، اور انسانی بحران سے دوچار ہے جبکہ دنیا کے مختلف ممالک سے پرامن افراد امداد لے کر وہاں پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اسرائیل انہیں طاقت کے زور پر روک رہا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو امن کا علمبردار کہتا ہے مگر اپنے ’’لاڈلے‘‘ اسرائیل کو یہ اجازت بھی نہیں دیتا کہ وہ محصور فلسطینیوں تک امداد پہنچنے دے۔

اسرائیلی فورسز کا غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد گرفتار

حافظ نعیم الرحمٰن نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے دعویداروں سے سوال کیا کہ کیا یہی ہے وہ انسانیت، جمہوریت اور قانون جس پر دنیا کو فخر ہے؟

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter