توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں سماعت، 20ویں گواہ پر جرح، سماعت کل تک ملتوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جاری رہی، جہاں عدالت نے مقدمے کے 20ویں گواہ پر جرح کا عمل کل تک کے لیے مؤخر کر دیا۔

اس مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے جیل میں ہی کی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم کی نمائندگی قوسین فیصل نے کی، جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

عدالت میں آج استغاثہ کے 19ویں گواہ پر وکیل صفائی کی جانب سے جرح مکمل کی گئی، جبکہ 20ویں گواہ پر جرح کا عمل کل تک جاری رہے گا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش، آخری 2 گواہان نے بیانات ریکارڈ کرا دیے

یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں اب تک 20 گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جا چکی ہیں، جن میں سے 19 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔ آج کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے موقع پر عمران خان کی تینوں بہنیں، بشریٰ بی بی کی بھابھی، بیٹی، داماد، سینیٹر علی ظفر اور پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی بھی عدالت میں موجود تھے۔ اس کیس کی آئندہ سماعت کل (2 اکتوبر) کو متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter