بھارت کی سیاسی ریلی میں بھگدڑ، 40 افراد جاں بحق، 124 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک سیاسی ریلی کے دوران شدید بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 124 زخمی ہو گئے۔

واقعہ ریاست کے دارالحکومت چنئی میں اُس وقت پیش آیا جب معروف تامل فلم اداکار اور سیاستدان تھلاپتی وجے کی سیاسی جماعت Tamilaga Vettri Kazhagam (TVK) کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق، ریلی میں شرکت کے لیے گنجائش سے کئی گنا زیادہ افراد جمع ہو گئے تھے، جس کے باعث بدنظمی پیدا ہوئی اور لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ریلی کے مقام پر سیکیورٹی اور ہجوم کے انتظامات انتہائی ناقص تھے۔

ریاست تامل ناڈو کے وزیر صحت ایم سبریمینیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 ہو چکی ہے جبکہ 124 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی غم و غصہ دیکھنے میں آیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے مجرمانہ غفلت قرار دیا۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ریلی کے منتظمین سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

تھلاپتی وجے جو کہ تامل فلم انڈسٹری کے ایک سپر اسٹار رہے ہیں، حال ہی میں سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں اور یہ ریلی ان کی انتخابی مہم کا حصہ تھی۔ اس افسوسناک سانحے نے ان کی سیاسی مہم کو بھی دھچکا پہنچایا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter