وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہفتہ کی صبح اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور صوبائی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جہاں علی امین گنڈاپور صبح 9 بجے پہنچے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ نے عمران خان کو خیبر پختونخوا کی گورننس سے متعلق موجودہ چیلنجز اور انتظامی معاملات پر بریفنگ دی، جبکہ عمران خان نے پارٹی کی موجودہ پالیسیوں، تنظیمی حکمت عملی اور عوامی ریلیف اقدامات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ ملاقات کو پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر ناکے پر روک دیا گیا
دوسری جانب، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔ عدالت نے یہ فیصلہ ان کے وکیل کی پیشی کے بعد سنایا۔ یاد رہے کہ علی امین کے خلاف یہ وارنٹ آڈیو لیک کیس میں جاری کیے گئے تھے۔