کراچی: پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کریں گے کیونکہ ان کا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔
حالیہ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اذان سمیع خان نے اپنی ازدواجی زندگی اور نکاح کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نکاح ایک نہایت خوبصورت اور مقدس بندھن ہے، اور اس کا احترام کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ بیوی کو حیا اور پردے میں رکھا جائے۔
گلوکار نے مزید کہا کہ نکاح جیسے رشتے میں نجی زندگی کی پرائیویسی اور احترام سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور مذہبی اقدار کا خیال رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ ان کے مطابق بیوی کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا مذہبی اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔
اذان سمیع خان کے اس بیان نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں کئی مداحوں نے ان کے اس مؤقف کو مثبت قرار دیا ہے۔
سلینا گومز اور بینی بلانکو شادی کے بندھن میں بندھ گئے
یاد رہے کہ اذان سمیع خان معروف بھارتی شہری بننے والے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے اور اداکارہ زیبا بختیار کے صاحبزادے ہیں۔
31 سالہ میوزک کمپوزر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے 20 برس کی عمر میں اپنی بچپن کی دوست صوفیہ بلگرامی سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ابراہیم اور لیلیٰ ہیں۔ تاہم 2022 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔