سلینا گومز اور بینی بلانکو شادی کے بندھن میں بندھ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو کے ساتھ شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شادی کیلیفورنیا کے علاقے ہوپ رینچ میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 170 مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں ہالی ووڈ اور میوزک انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات شریک ہوئیں جن میں پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، گلوکار ایڈ شیئرن، سماجی شخصیت پیرس ہلٹن اور اداکار اسٹیو مارٹن و مارٹن شارٹ بھی شامل تھے۔

latest urdu news

سلینا گومز نے شادی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں وہ سفید دلکش لباس میں جبکہ بلانکو سیاہ ٹکسڈو پہنے ہوئے دکھائی دیے۔ سلینا نے پوسٹ کے کیپشن میں شادی کی تاریخ "9.27.25” لکھی جس پر بلانکو نے کمنٹ کیا: "میری حقیقی زندگی کی بیوی”۔

ووگ میگزین کے مطابق دلہن اور دولہا دونوں نے رالف لارین کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

واضح رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے دسمبر 2023 میں اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا، جس کے ایک سال بعد ان کی منگنی ہوئی اور اب دونوں ازدواجی زندگی میں داخل ہو گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter