کرک میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 17 خوارج ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 17 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں۔

کارروائی تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں کی گئی، جو کہ کرک اور لکی مروت کے سنگم پر واقع ہے۔ حساس اداروں کی اطلاع پر کی گئی اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے نذیر گروپ کو گھیرے میں لے کر بھرپور کارروائی کی۔

latest urdu news

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کا تعلق ایک 22 رکنی دہشتگرد گروہ سے تھا، جو مبینہ طور پر علاقے میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ آپریشن کے دوران 7 سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے، جن کی گرفتاری کے امکانات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جس کا مقصد امن دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter