پاکستان میں سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری!

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، کیونکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جدید ترین وائی فائی ٹیکنالوجی وائی فائی 7 کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان ایشیا پیسیفک کے اُن اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اس نئی اور تیز رفتار وائرلیس ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں۔

latest urdu news

پی ٹی اے کے مطابق یہ منظوری نہ صرف وائی فائی 7 بلکہ آئندہ آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز کے لیے بھی دی گئی ہے، اور یہ فیصلہ پہلے سے منظور شدہ وائی فائی 6 ای کے عالمی معیار سے ہم آہنگ ہے۔ وائی فائی 7 کی سب سے اہم خصوصیات میں انتہائی تیز ڈیٹا ریٹس، انتہائی کم لیٹنسی اور مستحکم کنیکٹیویٹی شامل ہیں، جو صارفین کو پہلے سے کہیں بہتر انٹرنیٹ تجربہ فراہم کریں گی۔

اس جدید ٹیکنالوجی سے نہ صرف گھریلو صارفین مستفید ہوں گے بلکہ یہ تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں، اور اسمارٹ سٹی منصوبوں کے لیے بھی انقلابی ثابت ہوگی۔ انٹرنیٹ کی تیز رفتاری اور کم تاخیر (لیٹنسی) سے آن لائن گیمنگ، ویڈیو کانفرنسنگ، اور اسٹریم سروسز جیسے شعبوں میں کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

پاکستان میں وی پی این پر پابندی کا کوئی منصوبہ نہیں، پی ٹی اے

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق وائی فائی 7 کا نفاذ پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی سمت ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سے ملک میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ ملے گا اور صارفین کو عالمی معیار کی انٹرنیٹ سروسز میسر آئیں گی، جو پاکستان کی معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو مزید مستحکم کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter