پرتگالی فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رافیل گرنے کے واقعے پر بھارت کا مذاق بنانے والوں میں شامل ہو کر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر رونالڈو کی وہ ویڈیو شیئر کی جس میں رونالڈو حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرنے کا مزاحیہ انداز اپناتے نظر آ رہے ہیں۔
حارث رؤف کے 0-6 اشارے پر وزیر دفاع کا ردعمل: “کم چُک کے رکھ”
یہ ویڈیو اس وقت کافی وائرل ہوئی جب پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی طرف سے کی گئی تضحیک آمیز باتوں کے جواب میں ہاتھ کو ہوائی جہاز کی شکل دے کر اسے نیچے گرنے کا اشارہ دیا تھا۔
جس سے بھارتی شائقین سخت ناراض ہو گئے تھے۔ رونالڈو کا اس ویڈیو میں شامل ہونا اس مزاحیہ اور متحرک ردعمل کو مزید مقبولیت دے گیا ہے۔