صدر ٹرمپ اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی آج اہم ملاقات، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کے درمیان آج واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔

latest urdu news

وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے کہ یہ ملاقات امریکی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے اوول آفس میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی، معاشی تعاون، اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس اہم نشست میں شریک ہوں گے، جو ملاقات کو مزید اہم بناتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی خوشگوار ماحول میں ملاقات

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بیٹھک کئی اہم فیصلوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر افغانستان، مشرق وسطیٰ اور خطے میں بدلتی جغرافیائی صورتحال کے تناظر میں۔

قبل ازیں نیویارک میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گرمجوش مصافحہ کیا اور مختصر، لیکن خوشگوار گفتگو کی۔ امریکی صدر نے اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے بھی ہاتھ ملایا اور گفتگو کے اختتام پر وزیرِاعظم کو ‘تھمز اپ’ کا اشارہ دیا۔

اسلامی سربراہی اجلاس کے دوران شہباز شریف کی دیگر اہم مسلم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں قطر کے امیر، اردن کے بادشاہ، اور انڈونیشیا و سری لنکا کے صدور شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں غزہ میں جنگ بندی اور مسلم دنیا کے مشترکہ مؤقف پر بھی مشاورت کی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter