نشرہ سندھو کا تاریخی کارنامہ: 6 وکٹیں، کئی ریکارڈز اپنے نام، 6 اشارہ وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز اسپنر نشرہ سندھو نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے محض 9 اوورز میں 26 رنز دے کر یہ وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی ہے۔

latest urdu news

نشرہ کی یہ پرفارمنس نہ صرف میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی بلکہ انہوں نے ثنا میر کا 2010ء میں نیدرلینڈز کے خلاف 5/32 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ البتہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی بہترین بولنگ کا اعزاز اب بھی سجیدہ شاہ کے پاس ہے، جنہوں نے 2003ء میں جاپان کے خلاف صرف 4 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ نشرہ سندھو نے ویمنز ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والی تیسری پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ ان سے قبل یہ سنگ میل ثنا میر اور ندا ڈار عبور کر چکی ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کو 115 رنز پر ڈھیر کر دیا اور 116 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ تاہم، تین میچز کی سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔

میچ کے اختتام پر نشرہ سندھو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اپنی 6 وکٹوں کی خوشی میں انہوں نے کیمرے کے سامنے ’6 کا اشارہ‘ کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کی سنچری کے بعد 6 کا اشارہ، بھارتی سوشل میڈیا پر ہنگامہ

مداحوں نے ان کے اس انداز کو پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل طیاروں کو 0-6 کے اسکور سے گرانے کے واقعے سے تشبیہ دی اور بھارتی ٹیم پر طنزیہ تبصرے بھی کیے۔

یہ تاریخی پرفارمنس نہ صرف نشرہ کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی، بلکہ پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے بھی ایک فخر کا موقع ثابت ہوئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter