حکومت کا اہم قدم، پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ تیز ہونے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 نئے سب میرین کیبلز براہِ راست یورپ سے کنیکٹ کریں گی، انٹرنیٹ کا ڈھانچہ مستحکم ہوگا

اسلام آباد: پاکستان میں آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری کا امکان ہے۔

latest urdu news

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی کہ آئندہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کو 3 نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ تینوں کیبلز کے معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہوگا اور انٹرنیٹ کا انفرااسٹرکچر مزید مضبوط ہوگا۔ اس اقدام سے بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی جبکہ صارفین کے لیے رفتار اور معیار میں اضافہ متوقع ہے۔

جدہ میں سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی: شزہ فاطمہ

سیکرٹری آئی ٹی زرار ہاشم خان نے اجلاس میں بتایا کہ ان منصوبوں سے بینڈوڈتھ کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں صارفین کو ایک مستحکم اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ سروس فراہم کی جا سکے گی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی رکن صادق میمن نے حالیہ انٹرنیٹ کے مسائل پر سوال اٹھایا جس پر وزارت آئی ٹی نے یقین دہانی کرائی کہ نئے سب میرین کیبلز کی آمد کے بعد طویل مدتی کنیکٹیویٹی کے مسائل حل ہو جائیں گے اور آن لائن خدمات کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter