18
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل دو رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران سنایا۔ عدالت میں پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور برطرف چیئرمین کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔
سماعت کے دوران پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین کو ہٹانے کا عمل قواعد کے مطابق نہیں کیا گیا اور ضروری نوٹسز جاری نہیں کیے گئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم