نوجوانوں کیلئے خوشخبری: پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی 300 نوکریاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سب انسپکٹرز کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھرتیاں اوپن میرٹ پر کی جائیں گی، اور اہل امیدوار پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 300 سب انسپکٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔ ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

latest urdu news

اہلیت کے معیار کے تحت امیدوار کا کم سے کم تعلیمی معیار سیکنڈ ڈویژن میں گریجویشن ہونا ضروری ہے۔ جسمانی معیار میں لڑکوں کے لیے قد کم از کم 5 فٹ 7 انچ جبکہ لڑکیوں کے لیے 5 فٹ 2 انچ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھرتی نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کا بہترین موقع ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کرنے کا بھی سنہری موقع فراہم کرتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter