ٹک ٹاکر اقرا کنول کے شوہر مشکل میں پھنس گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے آن لائن فراڈ اور جوا ایپس کے فروغ دینے کے الزامات پر ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر عریب پرویز کو طلب کر لیا ہے۔

NCCIA نے آن لائن بیٹنگ اور جوا پھیلانے والے یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران اقرا کنول کے شوہر عریب پرویز کو غیر قانونی ایپس اور جوا کے فروغ پر آج پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔

latest urdu news

اقرا کنول کو بھی تحقیقات کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا، لیکن وہ زچگی اور صحت کی صورتحال کے باعث پیش نہیں ہو سکیں۔ ان کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کم از کم دو ماہ آرام کی ضرورت کا مؤقف پیش کیا ہے۔

رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، کیس کی تفتیش میں سنگین نقائص کا انکشاف

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں آن لائن جوا کے بڑھنے کی بڑی وجہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں جو نوجوانوں کو نشانہ بنا کر ان ایپس کی تشہیر کر رہے ہیں۔ اس دائرہ کار میں کئی معروف یوٹیوبرز جیسے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter