کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑا جلد والدین بننے والا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کترینہ کیف کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اکتوبر یا نومبر 2025 میں متوقع ہے۔ تاہم، اس خبر کی ابھی تک کترینہ یا وکی کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، اداکارہ کترینہ کیف بچے کی پیدائش کے بعد کام سے طویل وقفہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ گزشتہ کئی ماہ سے لائم لائٹ اور میڈیا تقریبات سے دور دکھائی دے رہی ہیں، جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاندار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں وقفے وقفے سے سامنے آتی رہی ہیں۔

جون 2024 میں فلم "بیڈ نیوز” کی پروموشن کے دوران جب وکی کوشل سے "گڈ نیوز” سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ ایسی تمام خبریں محض افواہیں ہیں، اور اگر ایسا کچھ ہوا تو وہ خود خوشی سے سب کو بتائیں گے۔

اب ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ کترینہ واقعی ماں بننے والی ہیں، لیکن جب تک جوڑے کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آتا، اس خبر کو غیر مصدقہ ہی سمجھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter