1.4K
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے انتقال کی خبر ان کے اہل خانہ نے بڑے بیٹے احمد شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کی۔
خاندان نے ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ "ہمارے خاندان کا ننھا سا چمکتا ستارہ، عمر شاہ، اللہ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔”
اہل خانہ نے مداحوں اور دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شاہ اور پورے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اس خبر نے مداحوں کے دلوں کو غمگین کر دیا ہے اور سب اس دکھ کی گھڑی میں احمد شاہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
View this post on Instagram