پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے،مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔

latest urdu news

وہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں تحفظ ختم نبوت اور دفاعِ پاکستان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں اسرائیل کے قطر پر حملے اور فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان نے بھارت کے ساتھ ماضی میں سخت مؤقف اختیار کیا اور چند گھنٹوں میں مؤثر جواب دیا، اسی طرح اسرائیل کے خلاف بھی پاکستان کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے باعث اب تک 70 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دوحہ، لبنان، شام اور یمن پر حملے دراصل ان ملکوں کی خودمختاری پر حملہ ہیں۔ مولانا نے حماس اور قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے خلاف کئی محاذ کھولے جا چکے ہیں۔

ہم فوج کے دشمن نہیں،عوام اور اداروں کے درمیان اعتماد چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے ہنگامی دورۂ دوحہ کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام قطر کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے قوم سے اپیل کی کہ اسرائیل کی سفاکیت کے خلاف ایک مضبوط پیغام دیا جائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر بے گھر اور متاثرہ افراد کی امداد بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter