وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کھلی جارحیت ہے، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

latest urdu news

اپنے بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ایک ناقابل قبول عمل ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائی کا فوری نوٹس لے تاکہ خطے میں مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر ممکن سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور یہ اصولی مؤقف برقرار رکھا جائے گا۔

اسرائیل کا دوحہ پر فضائی حملہ، حماس کا سینیئر رہنما شہید

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کا قیام صرف انصاف پر مبنی حل سے ہی ممکن ہے، جس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق اور آزادی فراہم کی جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter