قومی کرکٹر آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے جارحانہ بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

آصف علی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں، اور کوچز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر اچھے اور برے وقت میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔

latest urdu news

انہوں نے اپنے اہلخانہ اور دوستوں کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل حالات، خاص طور پر ورلڈ کپ کے دوران اپنی پیاری بیٹی کے انتقال جیسے غمگین وقت میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔

آصف علی نے مزید کہا کہ وہ ان شاء اللہ اپنے شوق کو جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ آصف علی نے 21 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، اور ان کا آخری بین الاقوامی میچ 2023 میں کھیلا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter