118
سرکاری ملازم پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی اور ان کے دو ساتھیوں کو مدعی کی جانب سے مقدمہ واپس لینے پر رہا کر دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل وقار عالم عباسی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مدعی سہیل نے اپنی مرضی سے تحریری درخواست کے ذریعے مقدمہ واپس لے لیا ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس نے فرحان غنی سمیت تمام ملزمان کو تھانے سے رہا کر دیا ہے اور اب ان کی عدالت میں پیشی کی ضرورت نہیں، صرف رہائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔
ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کو جسمانی ریمانڈ پر 28 اگست تک پولیس کے حوالے کر دیا گیا
یاد رہے کہ مذکورہ کیس فیروزآباد تھانے میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں عدالت نے 30 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ تاہم مقدمے کی نوعیت بدلنے کے بعد تمام قانونی کارروائی روک دی گئی۔