کملا ہیرس نے اپنے سیاسی مخالف ڈونلڈ ٹرمپ کو بزدل قرار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے مخالف ریپلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بزدل قرار دیدیا ہے۔

پینسلوینیا میں اپنی انتخابی مہم میں تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو بلاواسطہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں ان کا مقابلہ ایک بزدل امیدوار سے ہے جس کی سیاست کا محور اپنے مخالفین کو نیچا دکھانا ہے۔

latest urdu news

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا یہ کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے غلط روایت چل پڑی ہے کہ کسی لیڈر کی اہلیت کا اندازا اس بات سے لگایا جائے گا کہ اس نے کسے گرایا ہے جبکہ پرکھنے کا اصل معیار یہ نہیں ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کملا ہیرس نے یہ کہا کہ لیڈر کو پرکھنے کا معیار یہ نہیں کہ اس نے کس کو گرایا یا نیچا دکھایا بلکہ اصل معیار یہ ہے کہ آپ کے لیڈر نے کسے اٹھایا۔

اپنی تقریر کے دوران کملا ہیرس نے براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے یہ کہا کہ کوئی بھی شخص جو دوسروں کو نیچا دکھانے یا اسی کوشش میں رہے تو وہ بزدل ہوتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter