15
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت چھوڑ دی، پی ٹی آئی نے تمام پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
ثناء اللہ مستی خیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ میٹنگ کر کے پی اے سی سمیت تمام پارلیمانی کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ دیں گے۔ ان کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر بھی اجلاس کے دوران استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے۔
اعلان کے بعد ثناء اللہ مستی خیل پی اے سی کمیٹی روم چھوڑ کر چلے گئے۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا پی ٹی آئی کے تمام ارکان آج اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو میسج پہنچ گیا ہے اور کچھ کو ابھی نہیں ملا۔