70
شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ضلع گجرات میں آج 27 اگست 2025 کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
گجرات انتظامیہ نے عوامی مفاد اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر ضلع بھر میں 27 اگست 2025 (بروز بدھ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ غیر معمولی مون سون بارشوں اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے تاکہ عوام کو کسی بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آج کے دن ضلع گجرات کے تمام سرکاری دفاتر، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی و متاثرہ علاقوں میں احتیاط برتیں۔
دریاؤں میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا، آج بڑا ریلا گزرے گا، پی ڈی ایم اے