13
کراچی، نامور ڈرماٹولوجسٹ اور اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اداکاراؤں ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کو فلرز اور بوٹاکس سے متعلق مشورہ دے دیا۔
ایک حالیہ گفتگو میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے کہا کہ ہانیہ عامر کم عمر اور قدرتی طور پر خوبصورت ہیں، انہیں فلرز یا بوٹاکس کی ضرورت نہیں اور مشورہ ہے کہ وہ ایسا کچھ نہ کروائیں۔
ماہرہ خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے ماہرہ کو اکثر ان کی ناک کے حوالے سے مشورے دیے جاتے ہیں، مگر انہیں کبھی بھی اس پر عمل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ بعض اوقات ایسی چیزیں ہی کسی کی اصل خوبصورتی کا باعث بنتی ہیں، ان کے مطابق ماہرہ خان کو بھی کسی قسم کے فلرز یا بوٹاکس کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی بھابھی اور اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ، نیمل خاور خان، حال ہی میں اپنی ناک کی سرجری کروا چکی ہیں جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔