چین میں بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سیاحتی ٹرین کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ سے بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سیاحتی ٹرین روانہ، جدید سہولیات کے ساتھ 5 روزہ سفر کے دوران گھاس کے میدانوں کی سیر کرائے گی۔

بیجنگ، شمال مشرقی چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن سے بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی سیاحتی ٹرین اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو گئی۔

latest urdu news

یہ ٹرین پانچ روزہ سفر کے دوران مسافروں کو خوبصورت گھاس کے میدانوں اور دیگر قدرتی مناظر کی سیر کرائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بزرگ شہریوں کے لیے سیاحت کو زیادہ آسان اور خوشگوار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ٹرین کو بزرگ مسافروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید اور دوستانہ سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس میں آرام دہ نشستیں، تفریحی ویڈیوز، ہلکی پھلکی سرگرمیوں کے انتظامات اور صحت کے حوالے سے سہولتیں شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ عملہ بھی خصوصی تربیت یافتہ ہے تاکہ بزرگ مسافروں کو بہتر دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔

روانگی کے موقع پر متعدد بزرگ شہریوں نے یادگار تصاویر بھی بنوائیں اور اپنے خوشگوار جذبات کا اظہار کیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایسی سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے نہ صرف بزرگوں کو تفریح فراہم ہوگی بلکہ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter