حیدرآباد میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، تین دہشت گرد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانے کی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے وابستہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

latest urdu news

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد میں عامر لطیف چانگ، شعیب چانگ اور شعبان چانگ شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سندھ ریولوشنری آرمی (SRA) سے بتایا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، بال بیئرنگ، نٹ بولٹس، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز، اور دیگر خطرناک سامان برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ عامر لطیف چانگ اس گروہ کا مرکزی کردار ہے، جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ تینوں دہشت گرد ماضی میں پنجاب جانے والے کارگو ٹریلرز پر فائرنگ جیسے واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ منصوبہ نور چانڈیو نامی دہشت گرد کی ہدایت پر بنایا گیا تھا، جو ایس آر اے کا فعال رکن اور نیٹ ورک کا اہم حصہ ہے۔ دہشت گردی کا یہ منصوبہ 14 اگست کو سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے ناکام ہوا۔

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، جن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter