برازیل کی حسینہ بھارتی نوجوان کو دل دے بیٹھی، جس نے اپنی محبت کی کامیاب شادی کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
برازیل کی خوبصورت خاتون تائنا شاہ نے اپنی محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے کورونا وباء کے دوران انسٹاگرام پر اپنے بھارتی شوہر سے ملاقات کی اور پھر کامیاب شادی کر کے اپنی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا۔
تائنا شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی ملاقات 2020 میں ہوئی جب کورونا کی وباء نے دنیا کو گھیر رکھا تھا۔ دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بات چیت شروع کی، اور چند ماہ بعد ان کے شوہر برازیل پہنچے۔ پہلی ملاقات کے صرف پانچ ماہ بعد دونوں نے برازیل میں شادی کر لی۔ تائنا نے بتایا کہ ان کے شوہر کا گجراتی خاندان اس شادی کو دل سے قبول کرتا ہے اور ان کا پورا تعاون کرتا ہے۔
امریکی جوڑے کا اپنی شادی کے موقع پر انوکھا فیصلہ
تائنا نے کہا، "ہم دونوں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ہماری قدریں اور احترام ایک جیسے ہیں۔ ہمارا پیار ہر دن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ رنگ و نسل کے تعصبات کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسی محبت کو فروغ دیا جائے جو سرحدوں اور روایتی رکاوٹوں سے آزاد ہو۔
View this post on Instagram
تائنا شاہ کی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ کئی لوگوں نے ان کی محبت کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔