ٹوکیو میں باکسنگ مقابلوں کے دوران دو جاپانی باکسر جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹوکیو میں ہونے والے ایک باکسنگ ایونٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سر پر چوٹ لگنے کے باعث دو جاپانی باکسر اپنی جان کی بازی ہار گئے، 28 سالہ ہیروماسا اوراکاوا کو 2 اگست کو یو جی سائٹو کے خلاف آٹھویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ شکست ہوئی، جس کے بعد انہیں سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث فوری اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ ہفتے کے روز دم توڑ گئے۔

latest urdu news

اس سے ایک روز قبل 28 سالہ شیگیتوشی کوٹاری بھی اسی نوعیت کی چوٹ کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ کوٹاری کو بھی 2 اگست کو مقابلے کے بعد اسپتال لے جایا گیا، جہاں دماغ میں خون جمنے کے علاج کے لیے فوری آپریشن کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے دونوں باکسرز کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واقعے کے بعد جاپان باکسنگ کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تمام اورینٹل اینڈ پیسفک باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل فائٹس 12 کے بجائے 10 راؤنڈز پر مشتمل ہوں گی تاکہ باکسرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کمیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ستمبر میں ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا تاکہ ان اموات کے اسباب پر مزید غور کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ باکسنگ کھیل میں ماضی میں بھی سر پر چوٹ کے باعث کھلاڑیوں کی جانیں جا چکی ہیں، جس کے بعد حفاظتی اقدامات میں اضافے کے مطالبات بارہا سامنے آتے رہے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter