180
سکھر کے علاقے صالح پٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کو مگرمچھ کے جبڑوں سے نکال کر اس کی جان بچالی۔
عینی شاہدین کے مطابق، خاتون کینال کنارے موجود تھیں جب اچانک مگرمچھ نے حملہ کر کے انہیں پانی میں گھسیٹنا شروع کر دیا۔ اسی دوران شوہر حب علی نے بغیر کسی حفاظتی سامان کے مگرمچھ پر حملہ کیا اور بیوی کو اس کی گرفت سے آزاد کرا لیا۔
بیوی کو متاثر کرنے کیلئے چور نے پہنی پولیس کی وردی، اہلکار معطل
پولیس کے مطابق، خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ امریکا میں بھی ایک 15 سالہ لڑکی اپنی حاضر دماغی اور ہمت کی بدولت 10 فٹ لمبے مگرمچھ کے حملے سے بال بال بچ گئی تھی۔ اس نے مگرمچھ کو سر پر مکے مار کر اور مسلسل مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جان بچائی۔