بھارت کا لیجنڈز چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا، یوراج، دھون سمیت 5 کھلاڑی شامل۔

بھارت کی جانب سے کھیل میں پاکستان کے خلاف سیاسی رویہ ایک بار پھر نمایاں ہو گیا ہے، جہاں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے انکار کر دیا ہے۔

latest urdu news

اس انکار کے بعد پاکستانی ٹیم براہِ راست فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ سے کنارہ کشی اختیار کی ہو۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میچ کا بائیکاٹ کیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو واک اوور دے دیا گیا تھا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے ایک حالیہ اجلاس میں، جو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہوا، بھارت نے باقاعدہ شرکت کی تھی اور تمام میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ تاہم، اجلاس کے بعد بھارتی میڈیا، سیاست دان اور سابق کرکٹرز کی جانب سے بی سی سی آئی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، اور دباؤ میں آ کر بھارتی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں میں کپتان یوراج سنگھ، شیکھر دھون، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں نے پہلے مرحلے میں بھی پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا تھا، اور شرط رکھی تھی کہ اگر پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تو وہ میدان میں نہیں اتریں گے۔

آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے پر بھارتی لیجنڈز کا کھیلنے سے انکار، پاک بھارت میچ منسوخ

بھارتی ٹیم کا اس نوعیت کا رویہ کھیل کی روح کے منافی تصور کیا جا رہا ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود پاکستان ٹیم کا فائنل میں رسائی حاصل کرنا ملک کے لیے ایک اہم موقع اور اعزاز ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے، جس میں دنیا بھر سے سابق کرکٹ اسٹارز شریک ہو رہے ہیں، اور اس کا مقصد کرکٹ سے وابستہ یادوں کو زندہ رکھنا اور کھیل کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ بھارت کی جانب سے مسلسل دو میچز میں شرکت سے انکار، کھیل میں سیاست کی نئی مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter