ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متوقع، قیمت اور فیچرز لیک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانے کا امکان، 5500 ایم اے ایچ بیٹری اور 2090 ڈالر قیمت متوقع

کیوپرٹینو: ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 کی دوسری ششماہی میں متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے نئی لیک میں فون کے کچھ اہم فیچرز، بیٹری سائز اور قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں، جنہوں نے ایپل صارفین کی دلچسپی میں اضافہ کر دیا ہے۔

latest urdu news

لیک کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون ایپل کی تاریخ کا سب سے طاقتور بیٹری والا فون ہوگا، جس میں 5000 سے 5500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔ اس وقت تک ایپل کی سب سے بڑی بیٹری آئی فون 16 پرو میکس میں 4685 ایم اے ایچ کی ہے، جس کا مطلب ہے کہ فولڈ ایبل ماڈل اس سے بھی بڑی بیٹری کا حامل ہوگا۔

قیمت کے حوالے سے لیک میں بتایا گیا ہے کہ چین میں اس فون کی ابتدائی قیمت 15000 یوان رکھی جائے گی، جو تقریباً 2090 امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ عالمی منڈی میں یہ قیمت اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، جس سے یہ ایپل کا سب سے مہنگا آئی فون ثابت ہو سکتا ہے۔

معروف تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق یہ ماڈل آئی فون 18 سیریز کے ساتھ ستمبر 2026 میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ متعدد افواہوں کے مطابق اس میں بک اسٹائل فولڈنگ ڈیزائن ہوگا اور ڈسپلے سائز 7.9 سے 8.3 انچ کے درمیان ہوگا۔ اس کا لچکدار OLED ڈسپلے ہزاروں بار کھولنے اور بند کرنے کے باوجود خراب نہیں ہوگا۔

اس فون میں ڈسپلے کے اندر نصب کیمرا، نیا طاقتور پراسیسر اور اعلیٰ معیار کا کیمرا سسٹم دیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایپل نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں محتاط رویہ اپناتا ہے اور مکمل پختگی کے بعد ہی مارکیٹ میں متعارف کراتا ہے، جس سے صارفین کو بہتر اور قابلِ اعتماد تجربہ ملتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter