مولانا کے پی کی بجائے اپنے اندر تبدیلی لے آئیں تو بہت اچھا ہوگا، علی امین گنڈاپور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب، مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید، تحریک کے آغاز کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، بلکہ اصل تبدیلی خود مولانا فضل الرحمان کے اندر آنی چاہیے۔ لاہور کے رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم آج یہاں سے مشاورت کے ساتھ ایک عملی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، اور جب بھی کوئی تحریک لاہور سے اٹھی ہے، وہ پورے پاکستان میں کامیاب ہوئی ہے۔

latest urdu news

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا لیڈر بے گناہ جیل میں ہے، اس پر ایک بھی کیس ثابت نہیں ہوا، لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم حالات کے مطابق اپنا لائحۂ عمل ترتیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 5 اگست تک اپنی تحریک کو پیک پر لے جانا چاہتے ہیں، اس کے لیے ہر قدم مشاورت سے ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کہ ان کے صرف ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے میرٹ پر ہیں، باقی سب فارم 47 کی پیداوار ہیں، اور خود مولانا بھی جعلی مینڈیٹ کے ساتھ اسمبلیوں میں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں ان کے حلقے سے ہی مسترد کر دیا، جو ان کی سیاست کی حقیقت ظاہر کرتا ہے۔

کشمیر کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے، مشعال ملک

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا شکریہ اس وقت ادا کریں گے جب ہمیں لاہور میں آئینی حق کے مطابق جلسے کی اجازت دی جائے گی، اور اگر اجازت ملی تو صرف شکریہ ہی نہیں بلکہ تحفہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی معطلی غیر قانونی ہے، اگر یہی طرزِ عمل رکھا گیا تو ہم بھی خیبرپختونخوا میں ان کے چیئرمینز کو فارغ کر دیں گے۔

یاد رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حالیہ پریس کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت میں تبدیلی کی تجویز دی تھی اور کہا تھا کہ اگر تبدیلی آئے تو وہ پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، کیونکہ صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter