پانچ جنگیں رکوا چکا ہوں، نوبل امن انعام کا حقدار ہوں،ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا میں پانچ بڑی جنگوں کو رکوا کر عالمی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اسی بنیاد پر وہ نوبل امن انعام کے سب سے موزوں امیدوار ہیں۔

latest urdu news

صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کی قیادت میں نہ صرف امریکہ کی پوزیشن مضبوط ہوئی بلکہ دنیا بھر میں جاری سنگین تنازعات میں بھی کمی آئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم ٹالا گیا، جبکہ افریقہ میں کانگو اور روانڈا کے درمیان 30 سال سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ممکن ہوا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کوسووو اور سربیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرنے کا دعویٰ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں اور دنیا ایک بڑے بحران سے محفوظ رہی۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ ان کی امن کوششوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے اور عالمی برادری کو انہیں نوبل امن انعام کے لیے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter